ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پارلیمانی انتخاب کی تیاریاں۔ضلع شمالی کینرا میں 14ہزار ووٹرس کے نام فہرست سے خارج

پارلیمانی انتخاب کی تیاریاں۔ضلع شمالی کینرا میں 14ہزار ووٹرس کے نام فہرست سے خارج

Thu, 27 Dec 2018 13:07:49    S.O. News Service

کاروار 27؍دسمبر (ایس او نیوز)آئندہ درپیش پارلیمانی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کی جوتیاریاں چل رہی ہیں اس میں فہرست رائے دہندگان نظر ثانی کا کام مکمل ہوگیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ضلع شمالی کینرا کے 6اسمبلی حلقوں کی ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کے بعد جملہ 14166کے نام مختلف وجوہات کی بنیاد پر فہرست سے خارج کیے گئے ہیں۔اس کے مقابلے میں اس فہرست میں 12052ووٹرس کا نیا اندراج ہوا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ فہرست سے خارج ہونے والے ناموں میں سب سے زیادہ تعداد کاروار اسمبلی حلقے کی ہے۔ یہاں 3533ووٹرس کے نام خارج ہوئے ہیں۔ بھٹکل اسمبلی حلقے میں 2964، کمٹہ 2333،سرسی 2259،ہلیال 1569اور یلاپور حلقے میں یہ تعداد 1508ہے۔ فہرست سے خارج ہونے والے ناموں میں مردوں کی تعداد 8152اور خواتین کی تعداد 5942ہے۔


Share: